Youm e Azadi Essay in Urdu india 15 august
15 August Taqreer
_________________________________
بچوں کے لیے یوم آزادی کی تقریر
السّلام علیکم معزز سامعین، قابل اساتذہ، اور میرے پیارے ساتھیوں کو یوم آزادی مبارک۔
محترم جناب، میں آزادی کی مبارک تقریر پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا/رہی ہوں۔ یہ دن 15 اگست ہماری سرزمین کی تاریخ میں بہت اہم ہے۔ ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی۔ ہمارا آزاد ملک درحقیقت خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ یہ ہمارے عظیم رہنماوں کی قربانیوں کا صلہ ہے۔
آج ہم سب یہاں ایک آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے کے اپنے اعزاز کو تسلیم کرنے اور اپنے ملک کے ۔۔۔۔۔ ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے حاضر ہیں۔
آزادی سے پہلے ہم انگریزوں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے، تن کے گورے من کے کالے لوگ ہندوستانیوں پر ظلم کیا کرتے تھے۔
پھر ہمارے آباء واجداد نے ان فرنگیوں کو ملک سے بھگانے کی ٹھان لی اور مسلسل کوششوں اور قربانیوں کے بعد ہمارا پیارا ہندوستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا اور انگریزی حکومت کا خاتمہ ہوا۔
اسی لیے ہم ہر سال 15 اگست کو بڑے جوش و خروش سے آزادی کی خوشیاں مناتے ہیں۔
آج ہم ۔۔۔۔۔ واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ آج کے دن ہم آزادی کی تحریکوں اور لڑائیوں میں حصہ لے کر قربانی دینے والے اپنے شہیدوں کو بڑی محبت اور خلوص سے یاد کرتے ہیں۔
ہمارے بزرگوں نے ہمارے ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی، لاٹھیاں کھائیں، کئی بار جیل گئے
اپنا سب کچھ قربان کر دیا، تب کہیں جا کر ہمارا ملک آزاد ہوا ہے۔
ان مجاہدین آزادی کی ایک بہت بڑی فہرست ہے ، جن میں ہندو بھی ہیں اور مسلمان بھی ہیں اور اس ملک کی آزادی میں سبھی نے مل کر قربانیاں دی ہیں ۔
ایک وقت وہ بھی آیا کہ ہندو اور مسلم دونوں نے مل کر ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا، اور ملکی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ۔
محترم حضرات!
انگریزوں نے جب اس ہندومسلم اتحاد کو دیکھا تو انھوں نے محسوس کیا کہ اب ہم اس ملک میں حکومت نہیں کر سکتے ، اس لیے انہوں نے ہندو مسلم کو آپس میں لڑاؤ اور حکومت کرو کا منصوبہ بنایا۔
لیکن ہندوستان کے تمام مذاہب کے لوگ جب متحد ہو کر انگریزوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو یہ ظالم انگریز سات سمندر پار بھاگنے پر مجبور ہوگئے، آج ہمیں اپنے ملک کو بچانے کے لئے اور اس ملک کی حفاظت کے لئے اسی اتحاد و اتفاق اور پیار و محبت کی ضرورت ہے، ہندومسلم اتحاد ہی اس ملک کی سب سے بڑی خوبصورتی اور طاقت ہے ۔
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا
شکریہ!
_________________
15 August Shayri | Shayri On 15 August
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
Lahu Watan Ke Shaheedon Ka Rang Laya Hai
Uchhal Raha Hai Zamane Me Naam Aazadi
लहू वतन के शहीदों का रंग लाया है
उछल रहा है ज़माने में नामे आज़ादी
ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی
دن آ جاتا ہے آزادی کا آزادی نہیں آتی
Abhi Tak Paon Se
Chimti Hain Zanjiren Gulami Ki
Din Aa Jata Hai Aazadi Ka, Aazadi Nahi Aati
अभी तक पांव से चिमटी हैं जंजीरें गुलामी की
दिन आ जाता है आज़ादी का, आज़ादी नहीं आती
اس جگہ اسی دن تو ہوا تھا یہ اعلان
اندھیرے ہار گئے، زندہ باد ہندوستان
______________________________
15 August Shayri In Urdu and Hindi
Isi Jagah Isi Din To Hua Tha Ye Elaan
Andhere Haar Gae Zindabad Hindostan
इसी जगह इसी दिन तो हुआ था ये ऐलान
अंधेरे हार गए , जिंदाबाद हिंदुस्तान
JAVED AKHTAR
___________________
Independence Day Shayri
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
Sarfaroshi Ki Tamanna Ab Hamare Dil Mein Hai
Dekhna Hai Zor Kitna Bazu-e-Qatil Mein Hai
सरफरोशी की तमन्ना अब हमारे दिल है
देखना है ज़ोर कितना बाज़ू-ए-क़ातिल से है
BISMIL AZIMABADI
Independence Day Poetry In Urdu Hindi
اس جگہ اسی دن تو ہوا تھا یہ اعلان
اندھیرے ہار گئے، زندہ باد ہندوستان
Isi Jagah Isi Din To Hua Tha Ye Elaan
Andhere Haar Gae Zindabad Hindostan
इसी जगह इसी दिन तो हुआ था ये ऐलान
अंधेरे हार गए , जिंदाबाद हिंदुस्तान
JAVED AKHTAR
__________________________________
15 August Shayri
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
Dil Se Niklegi Na Mar Kar Bhi Watan Ki Ulfat
Meri Mitti Se Bhi Khushbu-e-Wafaa Ayegi
दिल से निकलेगी न मर कर भी वतन की उल्फत
मेरी मिट्टी से भी खुशबु ए- वफ़ा आयेगी
LAL CHAND FALAK
_________________________________
Sare Jahan Se Achha Hindustan Hamara
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
Saare Jahan Se Achchha Hindostan Hamara
Ham Bulbulen Hain Is Ki Ye Gulsitan Hamara
सारे जहां से अच्छा हिंदुस्तान हमारा
हम बुलबुलें हैं इसकी ये गुलसिता हमारा
ALLAMA IQBAL
Independence Day Shayri